road accident at cox bazar

رستم میں بخشالی میلے سے گوجر گڑھی جانے والی چنگ چی لوڈر حادثے کا شکار

ویب ڈیسک (رستم): بخشالی میلے سے گوجر گڑھی جانے والی چنگ چی لوڈر حادثے کا شکار،ریسکیو 1122 کے مطابق7 افراد شدید زخمی، چنگ چی لوڈر بخشالی گراؤنڈ کے قریب بےقابو ہوکر پل سے نیچے کھائی میں جاگری، حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی.
ریسکیو 1122 ٹیمز نے7 افراد کو زخمی حالت میں پل کے نیچے کھائی سے نکال لیا، تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ریسکیو 1122 ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر