images 44

سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی انتہائی موثررہی ۔ صدر مملکت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے اندرکورونا وائرس کا پھیلائوں روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی انتہائی موثررہی ہے، ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ یورپ کے اجلاس سے آن لائن خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے موثرانداز میں کام کررہے ہیں انہوں نے کورونا کی وباء کے دوران نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے کردار کا حوالہ بھی دیا، انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء سے نمٹنے کے ضمن میں اس ادارے کی مریضوں کا پتا چلانے اور ان سے رابطہ کرنے کی پالیسی انتہائی موثر ثابت ہوئی، اس لئے یہ امربہت اہم ہے کہ باقی دنیا اس کی تقلید کرے، صدرنے مختلف اقدامات سمیت پولیو اورہیپاٹائٹس جیسی مختلف بیماریوں پرقابو پانے کیلئے حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی مختلف مہموں کا بھی حوالہ دیا۔

مزید پڑھیں:  جنرل (ر) فیض حمد کے بڑے بھائی نجف حمید گرفتار