720973 6521887 Imran Khan afghanistan peace process Washington Post updates

وزیراعظم کا حیاتیاتی تنوع کو بچانے کیلئے اقدامات کی حمایت کا عزم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے، اقوام متحدہ کے تحت حیاتیاتی تنوع کے متعلق سربراہی اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جواجلاس کے شریک چیئرمین بھی تھے کہا کہ پاکستان اُن پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، جو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ہیں، اس لئے حکومت نے مقامی لوگوں کے تعاون سے دس ارب درخت لگانے کا چیلنج قبول کیا تاکہ ملک کے حیاتیاتی تنوع کو تحفظ دیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کے ایام میں شروع کئے جانے والے محفوظ علاقوں کے اقدام کے حصے کے طورپرگزشتہ دو برسوں میں نیشنل پارکس کی تعداد تیس سے بڑھا کرانتالیس کردی ہے، وزیراعظم نے پائیدارترقی کے لئے حیاتیاتی تنوع کے فروغ کے لئے کام کی رفتار فوری طورپر تیزکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک