nikah

جمرود میں علماء کرام کا شادی بیاہ میں موسیقی کے پروگرام پر نکاح پڑھنے سے بائیکاٹ

ویب ڈیسک(جمرود): جمرود میں علماء کرام نے شادی بیاہ میں موسیقی کے پروگرام کرنے پر نکاح پڑھنے سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔
اس دلہے دلہن کا نکاح ہم نے پڑھے گے جس کی شادی میں موسیقی یا پھر خواجہ سراؤں کا پروگرام ہوں ایک تقریب میں متفقہ قرارداد منظور کیا گیا۔
جمرود کے علاقے غنڈی میں محفل قرات کے ایک تقریب میں تین مختلف مکاتب فکر بریلوی،دیوبند(جمیعت علمائے اسلام ف)اور توحید اشاعت و سننہ کے علماء کرام نے مشترکہ طور پر ان لوگوں کے نکاح پڑھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نکاح پڑھنے سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ تقریب میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ تین مختلف مکاتب فکر کے علماء نے اعلان کردیا کہ جس کی شادی میں موسیقی و دوسرے غیر شرعی پروگرامات کا انعقاد ہوا ہم ان کا نکاح نہیں پڑھے گے۔علماء کرام نے تقریب میں عوام سے محفل موسیقی کے بجائے محفل قرآن و حمد کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ