ggg 2

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ۔ 644 نئے کیسز رپورٹ سامنے آئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا 4 مریض جابحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 644 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8907 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 99 ہزار 836 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 15ہزار 260 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 38 ہزار 341 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 99941 ، خیبرپختونخوا میں 38076 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 16789کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3852 ، بلوچستان میں 15399کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2862 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6517 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2521 ، پنجاب میں 2240 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1262، اسلام آباد میں 183 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں کورونا کے 89 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 76مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 29565 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 761مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 88 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 36 لاکھ 78 ہزار 534 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ