TW.. ECP...

الیکشن کمیشن نے ملک بھرکے رجسٹرڈ ووٹوں کی فہرست جاری کردی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھرکے رجسٹرڈ ووٹوں کی فہرست جاری کردی۔ پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 753 ہوگئی، مرد ووٹرز 55% فیصد جبکہ خواتین ووٹرز 45% ہیں۔ جاری فہرست کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 6 کروڑ 62 لاکھ 36 ہزار 144 ہے ۔ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 51 ہزار 681 تک پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا میں کل ووٹرزکی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار 964 ہے۔ بلوچستان میں 48 لاکھ ایک ہزار 131 ہے جبکہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 833 ہے۔ جاری فہرست کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز 55% فیصد جبکہ خواتین ووٹرز 45% ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف