download 170

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 660 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے19 مریض جابحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 660 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9378 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 8 ہزار 674 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 24 ہزار 744 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 42 ہزار 348 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 936 کے پی 38779 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 18309کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4091، بلوچستان میں 15717 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 3564 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،
ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6692 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2587 پنجاب میں 2319 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1265، اسلام آباد میں 199 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں کورونا کے 90 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے84 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 26670 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،
ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 833 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 88 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 41 لاکھ 48 ہزار 739 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا