kp meeting

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کمیٹی کا اجلاس

ویب ڈسک (پشاور) : اجلاس میں سوات موٹروے وے فیز ٹو کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے تحت تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ، 80 کلومیٹر لمبی یہ سڑک چکدرہ سے فتح پور تک تعمیر کی جائے گی۔ چار لینز پر مشتمل اس موٹر وے پر کل دس انٹرچینجز تعمیر کئے جائیں گے۔ اس موٹر وے پر آٹھ پل تعمیر کئے جائیں گے۔ دونوں اطراف کی آبادی کو موٹر وے آسان رسائی دینے کے لئے ہر 10 کلومیٹر کے فاصلے پر انٹرچینجز تعمیر ہونگے۔ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر اس موٹروے کو 6 لین تک توسیع دینے کی گنجائش موجود ہے۔ منصوبہ 37 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

اجلاس سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سوات موٹروے صرف ایک سڑک منصوبہ نہیں بلکہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کی سماجی و معاشی ترقی کا اہم پیکیج ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے پورے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، محمود خان مستقبل میں اس موٹروے سے منسلک صنعتی زونز اور ہاوسنگ اسکیمیں قائم کئے جائیں گے، منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں سیاحت، زراعت اور دیگر معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، منصوبے پر عملی کام کے آغاز اور اس کی بروقت تکمیل کو کم سے کم ممکنہ وقت میں یقینی بنایا جائے –

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا