غیر قانونی مقیم

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم جاری کردکیا ۔
صحافیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں غیر قانونی رہائشی غیر ملکیوں کا ڈیٹا پہلے سیموجود ہے ، آئی جی اسلام آباد غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف کمر کس لیں۔
انہوں نے کہا کہ جن غیر ملکیوں کے پاس کارڈ موجود ہیں، ان کے لیے 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، 3 ماہ کے بعد ان کو بھی جانا پڑے گا۔
چائنیز کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہمیں بہت زیادہ ہیں، اس حوالے سے چائینز کے ساتھ مل کر بہتر لائحہ عمل بنا رہے ہیں، اسلحہ لائسنس کے اجرا پر سپریم کورٹ کے احکامات پر پابندی عائد ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے آن ارائیول ویزا سسٹم ہو، ایف آئی اے، امیگریشن پاسپورٹ اور پولیس کو ری ویمپ کریں گے۔ ٹویٹر کے حوالے سے مزید کچھ وقت درکار ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل کریں گے،اسلام آباد کے ٹریفک کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ طاقت آنے جانے والی چیز ہے، میں نے بطور وزیراعلیٰ اور نہ اب بطور وزیر داخلہ کبھی پولیس کو گھروں میں خواتین سے بدتمیزی کے احکامات نہیں دیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نیکٹا کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا، 5ماہ تک کی تاخیر سے عوام کو پاسپورٹ مل رہے ہیں ، ان مسائل سے آگاہ ہوں، جلد اس محکمے کو ٹھیک کریں گے ۔
شہباز شریف سے ہمیشہ اچھے تعلقات ہیں، وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں، میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار