شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایم 14 موٹر وے(سی پیک)پر شیر افضل مروت کی گاڑی کے 2ٹائر پھٹ گئے ۔
حادثے میں شیر افضل مروت اور ان کے ساتھی معجزانہ طورپر محفوظ رہے ۔
پی ٹی آئی رہنماء حادثے کے بعد دوسری گاڑی کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان