قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پوری ٹیم کی توجہ صرف ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہے،یقین ہے قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ 2024کے لیے منتخب کردہ ٹیم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلا ورلڈکپ نہیں جیت سکے تھے لیکن وہ ماضی تھا جو گزر گیا مگر اس بار یقین ہے کہ ٹرافی لے کر آئیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہوئی ہے تمام سلیکٹرز نے طویل بحث و مباحثے، باہمی مشاورت اور ایک ایک کھلاڑی کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ٹیم کی سلیکشن کی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی بھی ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہیں اور ٹیم کو اعتماد دے رہے ہیں۔
بابر اعظم نے ٹیم کی سلیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف نے بہت جلدی ریکور کیا ہے یہ خوش آئند بات ہے۔
ٹیم کے اوپنرز کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ میرا اور محمد ضوان کے کھیلنے کا طریقہ مختلف ہے اگر اوپننگ چھوڑنا پڑی تو میں چھوڑ دوں گا، ٹاپ آرڈر میں محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان سے امیدیں ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ عامر جمال کو ٹی ٹوئنٹی میں پرفارمنس کی بنیاد پر جگہ دی گئی انہیں سیٹ ہونے میں کچھ وقت لگے گا سلیکشن میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی، محمد حارث کو پی ایس ایل میں موقع ملا مگر وہ پرفارم نہ کرسکے۔
حسن علی کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے بقول سلیکٹرز بھی بتا چکے ہیں کہ حسن علی کو بیک اپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ وہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں جن سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے اور 29 جون کو فائنل کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق