2095797 cricketxx 1603229516

پاکستان سپرلیگ (5) کے بقیہ چارمیچزکویقینی بنانے کے لیے اجلاس شروع

ویب ڈیسک (لاہور): پی سی بی حکام اورپی ایس ایل فرنچائزرنے پی سی ایل فائیوکے باقی ماندہ چارمیچزکو یقینی بنانے کے لیے میٹنگز کا آغاز کردیا، ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں اس حوالے سے غیرملکی کھلاڑیوں کی کنفرمیشن کے ساتھ کوویڈ ٹیسٹنگ کے طریقہ کارپربھی تبادلہ خیال کیا گیا، فرنچائزر نمائند گان نے 14، 15 اور17 نومبر کوشیڈول میچز کو یقنی بنانے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے، سپرلیگ کے حوالے سے اہم اجلاس اگلے ہفتے لاہور میں بلایا جائے گا، جس میں پی ایس ایل فائیو کے میچزکے مستقببل اور فنانشل ماڈل پراہم پیش رفت کا امکان ہے۔