5bf401c0deea9

‏جیسےبھی حالات ہوں پاک افواج دفاع وطن میں قوم کی توقعات پر پورااتریں گی،آرمی چیف

ویب ڈیسک(گوجرانوالہ): آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ کیا ہے ، جہاں آرمی چیف کو کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ میں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کہتے ہیں کہ جیسے بھی حالات ہوں پاک فوج دفاع وطن میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی اور مادر وطن کا دفاع یقینی بنائے گے.
ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کے قریب اورمرالہ ہیڈورکس میں تربیتی مشقوں کا معائنہ بھی کیا، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی جنگی قابلیت اور متاثرکن تربیتی معیار کوسراہتے ہوئے کہا کہ تربیت، پیشہ ورانہ مہارت کا اہم خصہ ہے، جنگی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے سخت تربیت اہم کردار ادا کرتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جیسے بھی حالات ہوں پاک فوج دفاع وطن میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی اور مادر وطن کا دفاع یقینی بنائے گے ،ان شاء اللہ، آرمی چیف نے کورونا وباء پر قابو پانے والے آرمی میڈیکل کور تعریف بھی کی، گجرانوالہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:  قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم