834991 2026238 38 asad umer akhbar 1

عوام کی صحت کے بارے میں اقدامات اٹھانا اولین ترجیح ہے۔ اسد عمر

،ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیراسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس کا مارننگ سیشن
تمام چیف سیکرٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودگی اور پھیلاو سے متعلق بریفنگ دی، این سی او سی رپورٹ کے مطابق وبا کی قومی پھیلاو کی شرح 7۔2 فیصد قراردی گئی۔

سب سے زیادہ کورونا پھیلاو کی شرح پشاور میں 19٫65فیصد ریکارڈ کی گئی ہیں، کورونا پھیلاو کی کراچی میں 17٫73 فیصد، حیدرآباد 16٫32 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ملک بھر میں 112کووڈ مریض تشویشناک حالت میں ہیں، ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 10٫79فیصد، بلوچستان میں 6٫41 فیصد ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

گلگت بلتستان میں 4٫81، اسلام آباد میں 5٫84 فیصد ہوگئی، خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9٫25 فیصد ہوگئی، پنجاب میں 3٫59، سندھ میں 13٫25فیصد ہوگئی، جبکہ راولپنڈی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11٫49فیصد ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا

اجلاس کو علماء اور میرج ہالز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقاتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ہیں، اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت اور ان کی صحت کے بارے میں اقدامات اٹھانا ہماری اولین ترجیح ہے، وزارت صحت نے ایس او پیز اور ہیلتھ گائیڈلائنز پر عملدرآمد بارے سخت ہدایات جاری کردی ہیں، تمام صوبے ہیلتھ گائیڈلائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔