imran khan 1 5

وزیراعظم کی والدین کے تحفظ سے متعلق آرڈیننس لانے کی منظوری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے والدین کے تحفظ سے متعلق قانون کا مسودہ بنانے کی منظوری دے دی ہے، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی، فروغ نسیم نے وزیراعظم کو والدین کے تحفظ پر قانون کی تجویز پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر قانون نے والدین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق 3 تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں ہیں، جس کے بعد وزیراعظم نے والدین کے تحفظ سے متعلق قانون کا مسودہ بنانے کی منظوری دے دی ہیں، فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ بچوں کی زیر ملکیت گھروں میں رہنے والے والدین کے لیے قانون بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

اولاد والدین کو گھروں سے بے دخل نہ کرسکیں، وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ گھر کے مالک والدین کو شادی کے بعد اولاد کو الگ کرنے کا حق دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایسے والدین کو بیٹا بہو کو 10 دن میں گھر سے الگ کرنے کا حق دیا جائے، والدین کی رقم سے تعمیر اولاد کی ملکیت گھر میں والدین کو رہنے کا حق دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی