hh 1

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایکسائزکی کاروائی۔60کلو سے ائس اور18 کلو ہیروئن برآمد

ویب ڈیسک(ڈیرہ اسماعیل خان)ڈی آئی خان میں ایکسائز ، ٹیکسیشن ایندنارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کاروائی کی ہے ۔ ایک ارب روپے مالیت کی نشہ آور آئس اور ہیروئن پکڑی گئی۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسین آفیسر کے مطابق 60کلو سے زائد ائس 18 کلو ہیروئن گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ خفیہ اطلاع پر انڈس ہائی وے اوربھایا پل کے قریب ناکہ بندی کی گئی تھی۔
ہائی ایس گاڑی ڈی این سی 9126 بلوچستان سے پشاور سمگل کی جارہی تھی،بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت ہو سکتی تھی ۔سیف اللہ نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق