hands medical gloves put protective mask globe world coronavirus corona virus attack concept concept fight against virus 168508 455

کورونا وائرس، دنیا میں 20 لاکھ 30 ہزار924 اموات ہو چکی ہیں

ویب ڈیسک :عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 49 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 30 ہزار 924 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 77 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 5 ہزار 261 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 43 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 350 اور 84 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 311 اور ایک کروڑ 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

روس میں 35 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 65 ہزار 85 ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سعودیہ تعلقات سے مشرق وسطی کے تنازعات حل نہیں ہونگے، خامنہ ای

برطانیہ میں 33 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 88 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 28 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 70 ہزار 142 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں 23 لاکھ 80 ہزار 665 افراد متاثر اور 23 ہزار 832 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 23 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 81 ہزار 800 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔