89716 2117507173

جے یوآئی کا جلسہ ،قبائلی عمائدین سمیت علماء کرام اور علاقہ مکین کی شرکت

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان) ضلع جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ کڑیکوٹ بازار میں جمعیت علما ء اسلام وانا نے ،منشیات،ڈاکہ زنی اور شادی بیاہ کے تقریبات میں فضول خرچی کے خلاف عظیم وشان جلسہ کیا جس میں توجئے خیل قبائلی عمائدین سمیت علماء کرام ودیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علاقہ مکین نے شرکت کی۔

جلسہ میں مشترکہ 6پوائنٹ نکاتی ایجنڈہ پیش کیاگیا

علماء کرام کا کہنا تھا کہ فی میل حقوق کیلئے آوازبلند کرنا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے،سلیکٹیڈ حکومت کیوجہ سے علاقائی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے

مولانا میرزاجان قوم سے مخاطب ہوکر کہاکہ وزیر رسم ورواج سے بھرپور قوم ہوا کرتی تھی لیکن آج اس غیرت مند قوم کے بچے تبدیلی سرکار کی حکومت میں بے روزگاری کے باعث جرائم میں ملوث ہوتے جارہے ہیں لیکن ہماری قوم کے کانوں پر جوتک نہیں رینگتی ہے،غریبوں کو آٹا نہیں مل رہا،لوکل سڑکیں کھنڈرات بن گئیں ہیں مہنگائی نے لوگوں کا جینامحال کردیاہے۔

مولانامیر عاجم خان نے قوم سے کہاکہ شادیوں کے پروگرامات میں اسلامی احکامات سے ہٹ کر فضول خرچی کرنا حرام ہے انھوں نے کہاکہ مسلمان ہونے کے ناطے اسلامی احکامات سے روگردانی کرناہے،

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، کیپٹن (ر) مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویردیر تعینات

مولانا رفیع الدین نے کہاکہ قوم جاگ اٹھوں اپنے بال بچے کو غلط راستے سے بچاؤ ورنہ پچھتائوگے جس پر قوم توجئے خیل نے علماء کرام کو یقین دہانی دیکر کہاک قوم توجئے خیل اس بابت جمعیت علماء کرام سب ڈویڑن وانا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔