Screen Shot 2021 02 09 at 1.03.31 PM

اسلامیہ کالج میں طلبہ یونین کی بحالی کیلئے طلبہ کی احتجاجی ریلی

ویب ڈیسک(پشاور) اسلامیہ کالج میں طلبہ یونین کی بحالی کیلئے طلبہ نے احتجاجی ریلی نکالی، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج کے زیراہتمام ریلی میں طلبہ نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق طلبہ نے یونین کی بحالی کیلئے نعرہ بازی بھی کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، آصف خان اور طارق اعوان کے مابین راضی نامہ ہو گیا، تلخیاں ختم

طلبہ کا کہنا تھا کہ 37 سال قبل آج کے دن طلبہ یونین پر پابندی لگائی گئی جمہوری حکومتوں میں بھی طلبہ یونین پر پابندی برقرار ہے ،ہر شعبہ سے وابستہ افراد کا یونین ہے صرف طالبعلم محروم کیوں ہیں۔

مزید پڑھیں:  دفاتر کی منتقلی، پاک افغان سرحد طور خم 17 تا 19 مئی دن بند رہے گا

شرکاء نے کہا 9 فروری کا دن طلبہ کیلئے تاریک دن ہےحکومت فوری طور پر پابندی ہٹاکر طلبہ یونین بحال کریں ۔