افغان قونصلیٹ پشاور کے وفد کا ولی باغ چارسدہ کا دورہ

ویب ڈیسک (چارسدہ):افغان قونصلیٹ پشاور کے وفد کا ولی باغ چارسدہ کا دورہ ،وفد میں کونسل جنرل نجیب احمدزئی اور قونصلیٹ کے دیگر نمائندے شامل تھے، وفد کو عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے خوش آمدید کہا، کونسل جنرل نجیب احمدزئی نے اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کی صحت بارے دریافت کیا، نجیب احمد زئی نے افغان حکومت کی جانب سے اسفندیار ولی خان کی صحت بارے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا

وفد نے اسفندیار ولی خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی، وفد نے افغان صدر اشرف غنی کی خصوصی ہدایات پر نامور شاعر اور فلسفی غنی خان کی قبر پر بھی حاضری دی، افغان قونصلیٹ کے وفد نے غنی خان کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، وفد نے غنی خان کے مزار کی تعمیر بارے افغان حکومت کا پیغام باچا خان ٹرسٹ کے عہدیداران کو پہنچایا، افغان قونصلیٹ کے وفد نے باچا خان ٹرسٹ کے اراکین کے ساتھ مزار کی تعمیر بارے تفصیلی بات چیت کی،

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان

افغان قونصل جنرل نے کہا کہ افغان حکومت غنی خان کی قبر پر مزار تعمیر کروانا چاہتی ہے، مزار کے ساتھ افغان حکومت ایک لائبریری اور میوزیم کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے۔