وزیر اعلی محمود خان کا مردان میں بیوہ خاتون کو دو معذور بچوں سمیت گھرسے بے دخل کرنے کا نوٹس

ویب ڈیسک (مردان )وزیر اعلی محمود خان نےمردان میں بیوہ خاتون کو دو معذور بچوں سمیت گھرسے بے دخل کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیبر کالونی میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن میں بیوہ خاتون کو دو معذور بچوں سمیت گھرسے بے دخل کرنے کا نوٹس لے لیا گیا ہے،ایم پی اے ظاھر شاہ طورو معاملہ وزیراعلی کے نوٹس میں لائے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ

وزیراعلی محمود خان نے فوری کاروائی بے دخلی نوٹس واپس لینے کا حکم دے دیا ہے اور متاثرہ خاندان کو وزیر اعلی کی جانب سے پچاس ہزار روپے کی مالی مدد بھی فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان