پشاور:دورہ روڈ اچینی کے قریب گھر کی چھت گرگئی،3 افراد جاں بحق،4 زخمی

ویب ڈیسک (پشاور): دورہ روڈ اچینی کے قریب کچے گھر کی چھت گرگئی، ابتدائی طور پر ملبے کے نیچے 7 افراد ملبے تلے دب گئے، ڈیزاسٹر اور ایمبولینس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر

اہلکاروں نے ملبے تلے سے تمام افراد کو نکال لیا۔ تین افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں اور ایک معمر خاتون شامل ہے، میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا