.jpg

فوڈسیفٹی اتھارٹی کی پشاوراوربنوں میں کاروائیاں۔متعددبیکریاں سیل

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کاپشاور اور بنوں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پھندو روڈ پشاور پرواقع سویٹس فیکٹری پر چھاپا مارا یونٹ میں مضر صحت ٹافیاں تیار کی جارہی تھیں،سویٹس کی تیاری میں استعمال ہونے والی 500 کلو سے زائد ناقص اشیاء برآمد، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سویٹس فیکٹری کو سیل کردیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں صحت سہولیات سندھ سے ہزار گناہ بہتر ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

دوسری جانب بنوں میں ایک بیکری سے 9500 سے زائد خراب انڈے برآمد کر لئے بیکری میں خراب انڈے مختلف اشیاء کی تیاری میں استعمال کئے جاتے تھے۔انتظامیہ نے گندے انڈوں کے استعمال پربیکری کو سیل کردیا۔ اس کے علاوہ صفائی کی ناقص صورتحال پر مزید دو بیکریاں بھی سیل کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث لوگ قوم کے مجرم ہیں،ایمل ولی