717592 1892485 corona pakistan akhbar

پشاور: عیدکے ایام میں لاک ڈاون کے ثمرات، صوبے میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر مثبت کورونا کیسز کی شرح 6.8فیصد رہی ہے۔صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعدادکم ہوکر 7ہزار824 رہ گئ، پشاور میں 953 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہےصوبے میں کورونا کے ہاتھوں مزید 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق

مردان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 16 فیصد ،ہری پور میں مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے تین بڑے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں واضح کمی آئی ہے،تینوں بڑے ہسپتالوں میں مجموعی طورپر کورونا کے 432مریض داخل، 45مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  اکتوبر 2023سے فروری 2024تک درآمد گندم کی انکوائری نہیں ہوگی ،رانا تنویر

ہسپتال ترجمانوں کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے 209مریض زیر علاج، 19وینٹی لیٹرز پرہیں جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے 86مریض داخل، وینٹی لیٹرپر کوئی مریض نہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے 137 مریض داخل، 26وینٹی لیٹرز پر ہیں۔