04f939a9 fc32 4e45 b13e df1aded7ad90

پشاور:صوبےمیں امراض قلب کاشکاربچوں کےلیےآپریشن کاآغاز

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا کے واحد امراض قلب ہسپتال پشاور انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی کی بڑی کامیابی، اب کوئی بھی بچہ علاج سے محروم نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں امراض قلب کا شکار بچوں کے لیے آپریشن کی سہولت کا آغاز کردیا گیاہے۔

ہسپتال ترجمان رفعت انجم کے مطابق پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں دوبچیوں چار سالہ عائزہ اور پانچ سالہ بریرہ کے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا سے مذاکرات جاری ہیں، جلد ہمارے شانہ بشانہ ہونگے، بیرسٹر گوہر

دونوں بچیوں کا علاج صحت انصاف کارڈ کے تحت مفت کیا گیا ہے، چار سالہ عائزہ کے دل میں سوراخ جبکہ پانچ سالہ بریرہ کو دل میں سوراخ کے ساتھ ایک وال کی بندش کی بھی تکلیف تھی ۔

بچیوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی سی ہم جیسے والدین اور ان بچوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات آج شروع ہونگے

ترجمان پی آئی سی کے مطابق صوبے میں اب تک بچوں میں امراض قلب کے آپریشن کے لیے مختص سہولت موجود نہیں تھی۔ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صوبےکا پہلا مختص پیڈیا ٹرک ہسپتال بن گیا۔