جامعہ پشاور میں صوبے بھر کی سرکاری جامعات کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور): جامعہ پشاور میں صوبے بھر کی سرکاری جامعات کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج، احتجاج میں اساتذہ سمیت کلاس فور اور کلاس تھری ملازمین کی بڑی تعداد شامل، فپواسا کے تحت احتجاج تیسرے دن بھی جاری۔

صدر فپواسا ڈاکٹر شاہ عالم نے کہا کہ جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں سے الاونسز کٹوتی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، 18ویں ترمیم کے تحت صوبائی ایچ ای سی بنائی جائے، پنجاب اور سندھ میں صوبائی ایچ ای سی موجود ہے تو پھر ہمارے صوبے میں کیوں نہیں، صوبائی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کا بجٹ بڑھانے کے بجائے کم کردیا ہے، موجودہ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 114 بلین سے 64 بلین تک پہنچا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے
مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان

مظاہرین نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔