pia

کینیڈیان حکام کی جانب پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات موصول

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کینیڈین حکام کی جانب پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات موصول، پروازیں کوویڈ کی پابندیوں کے باعث صرف کارگو تک محدود کردی گئی تھیں، 22 جون سے پی آئی اے براہ راست مسافر لے کر کینیڈا جاسکے گا، کینیڈین حکام سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پی سے مطمئن، پی ائی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں بارش و سیلاب نے تباہی مچا دی ،78افراد ہلاک

دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، پروازوں پر بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دسویں مرتبہ توہین عدالت پر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد، وارننگ بھی جاری