.jpg

حج کی تیاریاں: مطاف میں داخلہ معطل

ویب ڈیسک (مکہ المکرمہ)حرم شریف کی انتظامیہ کی جانب سے حج کی تیاریوں کے لیے مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

حرم شریف کی انتظامیہ کے مطابق کارکنان، صفائی اور سینیٹائزنگ کا عملہ اپنے فرائض انجام دے گا، حرم شریف میں پانچوں وقت کی اذانیں و نمازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔اس سال صرف 60 ہزار مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے، عازمینِ حج میں 150 ممالک کے اقامہ ہولڈرز مقیمین اور دیگر سعودی شہری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ
مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان

کورونا وائرس کی ویکسینیشن ،سوشل ڈسٹنسنگ اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی خاص طور پر مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔