sawabi firing

صوابی میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ،4زخمی

ویب ڈیسک (صوابی)صوابی میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاںبحق ہو گئے ۔ تورڈھیر میں زبانی تکرار پر طیش میں آکر فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے فریق اول سے منصف خان اور اسکا بھائی عاطف خان اور عبدالحفیظ نامی شخص جاں بحق ہو گیا ۔

مزید پڑھیں:  مزدوروں کی قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتےہیں

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے فریقین دوم سے فواد خان جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو باچا خان ہسپتال اور قاضی حسین احمد ہسپتالمنتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ