provincial cabinet

بلدیاتی انتخابات کامعاملہ صوبائی کابینہ کوبھجوانےکافیصلہ

ویب ڈیسک(پشاور)محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نےصوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا معاملہ صوبائی کابینہ میں زیر بحث لانےکیلئےحکومت کو ارسال کردیا۔

محکمہ بلدیات ذرائع کےمطابق سمری وزیراعلیٰ کوارسال کردی گئی ہےجس میں درخواست کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی کابینہ نےبلدیاتی انتخابات کرانےسےمتعلق فیصلہ کرناہےلہٰذااس معاملہ کو صوبائی کابینہ میں پیش کرتےہوئےاس پربحث کی جائےاورانتخابات کرانےسےمتعلق فیصلہ کیاجائےتاکہ الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع

صوبائی حکومت نے 15ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانےکافیصلہ کیاتھا تاہم اب تک اس حوالےسےکوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہےجبکہ الیکشن کمیشن کےآخری اجلاس میں صوبائی حکومت نےیہ درخواست کی تھی کہ کورونااور فغانستان کی صورتحال کےباعث بلدیاتی انتخابات آئندہ برس مارچ تک ملتوی کردئےجائیں ۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں