Omar Sharif's family visa issue resolved

عمرشریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل

ویب ڈیسک (کراچی)ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں عمر شریف کو لینے ایئر ایمبولنس پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں :شاہد آفریدی نےعمرشریف کوجلد ازجلد امریکی ویزاجاری کرنےکامطالبہ کردیا

ترجمان صوبائی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، ائیرایمبولنس کے حصول سے متعلق دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی