Badar muneer

بدر منیر کی 13 ویں برسی 11اکتوبر کو منائی جائے گی

ویب ڈیسک (پشاور)پشتو فلموں کے معروف اداکار بدر منیر کی 13 ویں برسی 11اکتوبر کو منائی جائے گی۔ بدر منیر کو پاکستانی پشتو فلموں کا دلیپ کمار کہا جاتا تھا۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران 650کے قریب پشتو، پنجابی اور اردو فلموں میں کام کیا جن میں 150 اردو اور پنجابی فلمیں ہیں۔ بدر منیر کی پہلی پشتو فلم یوسف خان ،شیر بانو کراچی میں بنی اور ریلیز ہوئی ۔لوک پشتو داستان پر مبنی یہ فلم بھر پور کامیاب رہی، فلم کے ہدایتکار عزیز تبسم اور ہیروئن یاسمین خان تھی۔

بدر منیر نے اپنے اداکاری کے شوق کو اپنانےکےلئے کراچی کے ایسٹرن فلم اسٹوڈیو میں ایک عرصہ مزدور کے طور کام کیا جبکہ اداکار وحید مراد کے دفتر میں بطور ڈرائیور اور دیگر کاموں کےلئےنوکری بھی کی بدر منیرکےوالدبدین گائوں کی ایک مسجد میں پیش امام تھے۔بدر منیر 11 اکتوبر2008 کودل کا دورہ پڑ نے سے لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔