جنیفر گیٹس

بل گیٹس کی بیٹی نے مسلم نوجوان سے شادی کرلی

ویب ڈیسک:مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مسلمان مصری دوست نائل ناسرسے شادی کرلی۔

16 اکتوبر کو پہلے مسلم طریقہ کار کےتحت شادی کی ایک محدود تقریب ہوئی جس کے بعد نیویارک میں ہونے والی تقریب میں جنیفر گیٹس اور نائل ناسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں 20 لاکھ ڈالرز(یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا خرچ آیا جبکہ شادی والے دن حکام نے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی تھیں، شادی کی یہ تقریب جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے۔ جنیفر گیٹس اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کے لباس میں نظرآئیں۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک

واضح رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات تھے اور 30 جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کرلی تھی۔