جنید صفدر کی بارات تصاویر وائرل

جنید صفدر کی بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دلہا دلہن تو توجہ کا مرکز بنے ہی لیکن دلہے کی والدہ مریم نواز کو سوشل میڈیا صارفین خاص طور پر سراہا۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد کا رواں ماہ پاکستان آنے کا امکان

بارات پر دلہا نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور دلہن نے گولڈن رنگ کا لہنگا پہنا تھا۔ جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے بھی اپنی شادی تصویر شیئر کی ہے۔

بارات پر مریم نواز سبز رنگ کے لہنگے میں خوب سجی سنوریں نظر آئیں۔ ان کی بیٹے جنید صفدر اور شوہر کے تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا ہے۔

بارات سے مریم نواز کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں مریم نواز اپنی نئی نویلی بہو کا ہاتھ نہایت پیار سے چوم رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب

سوشل میڈیا صارفین جنید صفدر عائشہ سیف کی جوڑی کا موازنہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے بھی کرتے رہے۔ مریم نواز نے اپنہ شادی پر سرخ رنگ جبکہ عائشہ سیف نے گولڈن رنگ کا لہنگا پہنا۔

دوسری جانب جنید صفدر اورکیپٹن صفدر نے اپنی شادی پر ہو بہو ایک جیسی شیروانی زیب تن کی۔