دلہن کا رقص دلہا نے طلاق

دلہن کا اپنی شادی پر رقص، دلہا نے طلاق دے دی

عراق میں شادی کی تقریبات کے دوران ہی دلہا نے اپنی دلہن کو طلاق دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دلہا نے شادی کے دوران ہی دلہن کو ڈانس کرنے پر طلاق دے دی۔ دلہن شادی کی تقریب کے دوران ڈانس کر رہی تھی اور اس میں گانے کے الفاظ بھی کچھ ایسے شامل ہوگئے جو دلہا اور اس کے خاندان کے افراد سے برداشت نہیں ہوئے اور وہ آگ بگولہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی

یہ بھی پڑھیں:ترکمانستان کے صدر کا دوزخ کے دروازے کو بند کرنے کا حکم

دلہن جس شامی گانے پر رقص کر رہی تھی اس کے الفاظ تھے میں تمہیں کنٹرول کروں گی اور تم پر غالب آجائوں گی یہ سنتے ہی دلہا اور اس کے اہلخانہ غصے میں لال پیلے ہو گئے اور تقریب کے دوران ہی دلہا اور دلہن کے خاندان کے درمیان بحث چھڑ گئی جس کا اختتام طلاق پر ہوا۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی