ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے

پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت، پنجاب ،آزاد کشمیر سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور، سوات، چترال، دیر، مردان، نوشہرہ، شبقدر، مہمند، باجوڑ مانسہرہ ،بالاکوٹ ،کوہاٹ ،کرک اور دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں شہری خوف کے عالم میں استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، کمالیہ اور ملتان بھی زلزلے سے لرز اٹھا۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسکردو میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ تھا اور زلزلے کی شدت 5٫9 تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 210 پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ‎اب تک کی اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے۔ کلو میٹر تھی۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے