کورونا وائرس سے ملک میں مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین چار فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29553 ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4786 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 49 ہزار 189 ہوگئی ہے۔