کورونا سے 37 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 37 افراد جاں بحق، 2799 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے ملک میں مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین چار فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29553 ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4786 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 49 ہزار 189 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق