قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو 13 اور آئی پی پی کو ایک کمیٹی کی صدارت، پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل کو 8 ، 8 قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چھوٹی پارلیمانی جماعتوں کو کم تعداد کے باعث کمیٹیوں کی سربراہی نہیں ملےگی۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل