خاتون کے سر میں کیل تحقیقات

خاتون کے سر میں کیل کی تحقیقات کر رہے ہیں

خیبر پخنتونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خاتون کے سرمیں کیل لگنے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق و تفصیلات سامنے لائیں گے۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق خاتون نے اسپتال میں مؤقف اپنایا کہ گھرمیں کام کے دوران دیوار میں لگی ہوئی کیل سر میں چلی گئی جس پر ڈاکٹروں نے پہلی ترجیح علاج کو دی لیکن اب یہ بیان سامنے آ رہا ہے کہ جعلی پیر کے کہنے پر کیل سر میں ٹھوکی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ جلد حقائق و تفصیلات سامنے لائیں گے اور اگر کوئی اس میں ملوث ہوا تو سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار

یہ بھی پڑھیں:پشاور: اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں پیر نے کیل ٹھونک دی

واضح رہے گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور (ایل آر ایچ) میں خاتون مریضہ آئی جس کے سر میں ایک پیر نے کیل ٹھونک دی تھی، وجہ پوچھنے پر خاتون مریضہ نے بتایا تھا کہ ان کی نرینہ اولاد نہیں ہو رہی تھی جس وجہ سے وہ ایک پیر کے پاس گئی پیر نے انہیں کیل کا بتایا اور کہا کہ سر میں کیل ٹھوکنے سے اس کی نرینہ اولاد پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیل کے لیے راضی ہو گئی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں