آئی پی ایل نیلامی

آئی پی ایل:نیلامی کے پہلے دن میزبان زمین پر گر گئے

بنگلورو میں ہونے والی میگا نیلامی کے پہلے دن ہیو ایڈمیڈز زمین پر گر گئے فرنچائز کے مالکان نے نیلامی کے کمرے میں طبی امداد طلب کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل 2022 کی نیلامی بنگلورو میں اس وقت متاثر ہوئی جب نیلامی کرنے والے ہیو ایڈمیڈز دوسرے سیشن کے دوران زمین پر گر گئے۔ گرنے والا شخص ہیو ایڈمیڈز کو انڈین کرکٹ بورڈ نے 2019 میں ائی پی ایل کے لئے نیلام کنندہ کے طور پر مقرر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست

یہ بھی پڑھیں: محمد نواز انجری کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچائز کے مالکان حیران رہ گئے جب ہیو ایڈمیڈز اس وقت زمین پر گر پڑے جب وہ سری لنکا کے ٹاپ اسپنر وینندو ہاسرنگا کو نیلام کر رہے تھے، سری لنکن اسپنر کے لیے بولی لگانے کی شدید جنگ تھی ہاسرنگا کے لیے بولی 10 کروڑ روپے سے زیادہ تھی، جس کی بنیادی قیمت 1 کروڑ روپے تھی۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی

طبی امدادی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایڈمیڈز کی طبیعت اب بہتر ہو گئی ہے۔