پی ایس ایل محمد نواز انجری

محمد نواز انجری کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز انجری کے باعث ایونٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر محمد نواز بائیں پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں، پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل محمد نواز کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پہلا ٹی 20: آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پی ایس ایل سیزن 7 کا فائنل سٹیڈیم میں دیکھنے کا امکان

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ میچ کے دوران محمد نواز کے پاؤں پر زور پڑا تھا جس کے بعد فریکچر کی تصدیق ہو ئی۔

مزید پڑھیں:  آئر لینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ٹی 20میچ میں شکست دے دی

واضح رہے کہ آل راؤنڈر محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے شروع ہوگا۔