پشاور مرغی 280 روپے کلو

پشاور ، مرغی کی فی کلو قیمت 280 روپے تک پہنچ گئی


پشاور میں مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور فی کلو قیمت میں 25روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد فارمی مرغی کی فی فی کلو تک پہنچ گئی ہے دو دن کے دوران چکن کی قیمت میں 25روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جبکہ چکن 300روپے فی کلو تک پہنچنے کے امکانات ہیں ۔ پنجاب میں مرغیوں میں مختلف بیماریوں کے باعث چوزوں کی مانگ میں کمی ہو ئی ہے ، مختلف بیماریوںکے باعث چوزوں کے مرنے کے باعث اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، مرغی کی قیمت گزشتہ روز 271روپے سے 280روپے تک پہنچ گئی ہے گزشتہ پانچ دنوں کے دوران مرغی کی قیمت 222روپے سے 280روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے ۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مرغیوں کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہو چکا ہے ۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی