حامد محسن پشاور دھماکے کا شکار

ہر شہید کی دردناک کہانی،حامد محسن کو موت کابل سے پشاور لائی

جاں بحق حامد محسن تقریباً دو ماہ قبل بچوں اور اہلیہ سمیت طالبان کے خوف سے افغانستان سے منتقل ہوکر پشاورمیں پناہ لی جہاں وہ کوچہ رسالدار مسجد میں دھماکے کا شکار ہوگیا جبکہ اس کا 9 سالہ بیٹا امیدعباس زخمی حالت میں ہسپتال میں بے یارومددگار پڑا ہے،ان کے ورثاء کے مطابق افغانستان میں حالات خراب ہونے اور حال ہی میں طالبان حکومت آنے کے خوف کے باعث وہ 2 ماہ قبل پشاور منتقل ہوگئے تھے،

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

انکا تعلق کابل سے ہے اور انہوں نے کوچہ رسالدار میں کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کی،وقوعہ کے روز باپ بیٹا دونوں مرکزی جامع مسجد کوچہ رسالدار گئے جہاں دونوں بم دھماکے کا شکار ہوگئے جس سے والد حامد محسن جاں بحق جبکہ بیٹا امید عباس زخمی ہوگیا جواس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہے ، انکے خاندان میں اب کمانے والا کوئی مرد نہیں رہا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر انصاف کا قتل ہے، بابر سلیم سواتی