بٹ کوائن کے ذريعے منی لانڈرنگ

بٹ کوائن کے ذريعے منی لانڈرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار: ايف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ايف آئی اے) کے سائبر کرائم نے کرپٹو کرنسی کے ذريعے منی لانڈرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ايف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ دونوں ملزمان کاروباری حضرات کے لئے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کے ذريعے منی لانڈرنگ کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، باپ بیٹے پر فائرنگ، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا 1600 سے زائد کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بند کرنے پر غور

ايف آئی اے حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر ليا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے مزيد ساتھيوں کی گرفتاری کے ليے چھاپے مارے جارہے ہيں۔

مزید پڑھیں:  ٹیلی کام کمپنیاں نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر آمادہ

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے دونوں گرفتار ملزمان عمير اور يونس 6 ماہ سے يہ کام کررہے تھے اور اب تک ساڑھے 3 لاکھ ڈالر بيرون ملک بھجوا چکے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان عمير اور يونس کے قبضے سے ڈيڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔