عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف بننے پرخوش آمدیدکہوں گا، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ پر فیصلے پر ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

شریک چیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے اپنے ایک  بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف کے وزیر اعظم منتخب ہونےکے بعد عمران خان قائدحزب اختلاف ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف بننے پرخوش آمدیدکہوں گا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر ،سپیکر خیبرپختونخوا کاالیکشن کمیشن کو خط

آصف زرداری نے مزید کہا کہ اُمید ہےعمران خان بطور قائدحزب اختلاف جمہوری کردارادا کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح 10:30 بجے سے پہلے بلایا جائے۔