انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سابق چیف ایگزیکٹیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کو جنرل منیجر کا عہدہ دینے پر غور کررہا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم خان کو جنرل منیجر آئی سی سی کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا جس کے لیے وہ اگلے ہفتے دبئی میں آئی سی سی کو انٹرویو دیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل آسٹریلیا کے جیف الار ڈائس آئی سی سی جنرل مینجر کے عہدے پر گزشتہ 8 سال سے فائز تھے۔
واضح رہے کہ رمیزراجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد وسیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔