پاکستانی عازمینِ حج

ساڑھے 8 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک: حج فلائٹ آپریشن کے تحت گزشتہ 5 روز کے دوران ساڑھے 8 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آج ہفتہ کے روز 5 حج پروازوں سے 15 سو سے زائد عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچائے جائیں گے، عازمینِ حج کو مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا، حج سے قبل 17 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج کے بعد پاکستان روانگی سے 8 دن قبل باقی 15 ہزار عازمینِ حج کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان، نظام زندگی درہم برہم