کور کمانڈر پشاور تبدیل

کور کمانڈر پشاور تبدیل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات

ویب ڈسک : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ بطور کور کماندڑ پشاور خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت 11روپے 88پیسے کم

لیفٹیننٹ جنرل سردارحسن اظہرحیات کو کور کمانڈر پشاور جب کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملٹری سیکریٹری پاکستان آرمی تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات مغربی سرحد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ جی او سی میران شاہ بھی تعینات رہے۔