بجلی مہنگی

بجلی مہنگی ہو گئی، نیپرا نے فی یونٹ 4 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری دے

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، ( نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نیپرا نے فی یونٹ 4 روپے 34 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافےکی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی اور جولائی فیول ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا بجلی صارفین پر69ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا